منافع خوروں

ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی اور انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام

بھاگٹانوالہ(نما ئندہ عکس آن لائن)ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی اور انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چوہدری کاشف ریاض گجر نے پریس کلب بھاگٹانوالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر حضرات ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور غریب عوام مہنگے داموں اشیاءخوردنوش خریدنے پر مجبور ہیں لیکن انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے قاصر نظر آتی ہے انہوںنے ڈی سی سرگودھا سے بھر پور مطالبہ کیا کہ اشیاءخوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وسائل بروکارئے لائے جائے اور ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کھا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں