کراچی(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے،دسمبرمیں مہنگی ترین گیس خریدی گئی،حکومت مارکیٹ سے مہنگافرنس آئل اورایل این جی لےکرآئی ،فرنس آئل اورڈیزل سے بجلی کیوں بنائی جارہی ہے؟حکومت کسی چیزکی ذمہ داری نہیں لے رہی۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کبھی اتنا گردشی قرضہ نہیں ہواجتناآج ہے،کراچی کی پوری انڈسٹری بندہے،حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ بے روزگارہوجائیں گے،جون میں کبھی بھی گیس کی قلت نہیں ہوئی،جون میں گیس کی یہ حالت ہے،آگے کیاہوگا؟حکومت کسی چیزکی ذمہ داری نہیں لے رہی،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے،دسمبرمیں مہنگی ترین گیس خریدی گئی،حکومت مارکیٹ سے مہنگافرنس آئل اورایل این جی لےکرآئی ،فرنس آئل اورڈیزل سے بجلی کیوں بنائی جارہی ہے؟اس وقت فرنس آئل استعمال کرنے کاکوئی جوازنہیں۔