اسلام آباد (عکس آن لائن) نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں سالانہ ترقیاتی ، وفاقی منسوبے کی منظوری دی جائے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ،
مہنگائی ، برآمدات ، درآمدات ، ترسیلات زر کے اہداف طے کئے جائیں گے ، آئندہ مای سال کیلئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف سات ہزار 255 روپے رکھا جانے کا مکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال میں کسٹم ڈیوتی کی مد میں 843 ارب وپے کی وصولی کی تجویز دی گئی ہے ، دفاع کی مد میں 1586 ارب روپے ، قرض اور قرض پر سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔