لائبہ خان

نئے سال میں پاکستان فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی، لائبہ خان

لاہور(عکس آن لائن)معروف اداکارہ وپرفارمرلائبہ خان نے کہا کہ آنے والے نئے سال میں بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی، اس کی بڑی وجہ یہاں کام کرنے والے باصلاحیت لوگ ہیں جودن رات اپنے کام سے ایسی شاہکارفلمیں بنا رہے ہیں، جوپاکستانی سینما کوایک نئی سمت میں آگے بڑھا رہی ہیں۔

لائبہ خان نے کہا کہ اس لئے میں توآنے والے نئے سال سے بہت پرامید ہوں اورمیری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ بھی پرامید رہنے کے ساتھ محنت سے کام کریں تاکہ ترقی کا پہیہ چلے اورہمارا ملک بحران سے باہرنکلے مگراس کیلئے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کی برائی کے بجائے اسے سمجھاتے ہوئے بہترکام کرنے کی تلقین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بہت باصلاحیت ہیں مگرہماری تمام ترتوجہ صرف منفی کاموں کی جانب رہتی ہے، جوکہ درست نہیں ہے۔ اس وقت ہمارا ملک بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ حکومت اورفوج تواپنا کردارادا کررہی ہے لیکن ہمیں بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں