بیجنگ (عکس آن لائن)
نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات کے موضوع پر سیمینار جیانگ شی صوبہ کے شہر جینگ گانگ شان میں منعقد ہوا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی تشہیری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کن منگ نے سیمینار میں شرکت کی اور تقریر کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات چین کے قومی حالات پر مبنی ہیں اور ان کی جڑیں چین میں ہیں اور اس نظریے نے پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے نئے خیالات، نئے نقطہ نظر اور نئے فیصلوں کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے۔ ان رہنما نظریات کو پورا طرح نافذالعمل ہونا چاہیے۔