اسلام آباد(عکس آن لائن )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5سال کی آئینی مدت کے بعد، مولانا کہا کرتے تھے پارلیمان کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔
ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔
انہوں نے کہا میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن)لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔ (ن)لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے،وہ بھی قطری لگتا ہے۔