لاہور(عکس آ ن لائن)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں جن لوگوں کو دیکھا تھا اور ان کے ساتھ کام کیا خود بھی اسی طرح کا کام کرتا ہوں ،جن لوگوں کے ساتھ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ان کو اپنے فن میں عبور حاصل تھا اور وہ کام کو عبادت کی طرح سمجھتے تھے ،آج نئے اداکاروں کو سمت بتانے والا کوئی نہیں یا لوگ سیکھنا نہیں چاہتے جو المیہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے ایسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے.
جس سے میرے اپنے فن میں نکھار پیدا ہوا ،میری محنت اور فن نے مجھے عرفان کھوسٹ بنادیا ۔ آج نئے اداکاروں کو سمت بتانے والا کوئی نہیں سارے خود رو پودے کی طرح ہیں جو خود ہی پیدا ہوتے ہیں اور خود ہی مرجھا جاتے ہیں ، یا ایسا ہے کہ لوگ اب سیکھنا نہیں چاہتے لیکن دونوں عوامل لمحہ فکریہ ہیں۔ وہی پودا درخت کی صورت اختیار کرتا ہے جس کی آبیاری کی جاتی ہے ۔