اداکارہ صائمہ خان

نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں ‘ صائمہ خان

لاہور(عکس آن لائن) پاکستا ن فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان کا کہنا ہے کہ سٹیج کا رخ کرنے والی نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں۔ ایک انٹرویو میں صائمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ لائیو پرفارم سب سے مشکل کام ہے ۔

آج کل جن کو کچھ بھی نہیں آتا وہ سٹیج پر کام کر رہی ہیں جس سے سٹیج کی بدنامی ہے ۔ صائمہ خان نے مزید کہا کہ بہت سی جدو جہد کے بعد موجودہ مقام حاصل ہوا آج بھی خود کو طالب علم سمجھتی ہوں ابھی بھی کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں