ٹرمپ

نئی امریکی حکومت ایران کو اربوں ڈالروں سے نواز ے گی، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہیے کہ نئی امریکی ڈیموکریٹ حکومت ایران کو اربوں ڈالر پیش کرے گی ،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی جیت کی صورت میں ایران کو فوری طور پر نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز پر آ نا تھا۔ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ لوگ ماحولیات کے حوالے سے پیرس معاہدے میں واپس آن چاہتے ہیں جو ہم پر بہت بڑا بوجھ ہو گا۔ یہ معاہدہ امریکا کو برباد کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ دوسرا کام جو ڈیموکریٹس کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ ایران کو اربوں ڈالروں سے نوازا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں