فردین خان

میں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد اسکرین پر واپس آ رہا ہوں،فردین خان

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان نے 14 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپس آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان 14 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس ویب سیریز ہیرا منڈی میں اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے ویب سیریز ہیرا منڈی کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اداکار فردین خان بھی نظر آئے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بڑے پردے پر واپسی پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد اسکرین پر واپس آ رہا ہوں، میں سنجے لیلا بھنسالی کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے طویل عرصے کے بعد واپسی کے موقع پر نیٹ فلکس کے اس شاندار پروجیکٹ اور اسٹار کاسٹ کا حصہ بنایا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا، میں جس عمر میں اسکرین پر واپس آ رہا ہوں اس عمر میں وسیع تجربے اور حکمت کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور سے سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے لیے کیونکہ ان کے کردار بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں