کراچی ( عکس آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ کچھ کرنے سے متعلق فیصلہ لینے میں بہت ہی سست ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سچ بتائوں تو میں ہمیشہ کیمرے کے پیچھے ہی کام کرنا چاہتی تھی بطور ڈائیریکٹر یا پروڈیوسر۔ میری ساتھی پروڈیوسر نے مجھے حوصلہ دیا۔ پہلے چھوٹے پروجیکٹس پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘بارہواں کھلاڑی’ میں خود کو کاسٹ نہ کرنے سے متعلق بتایا کہ اس فلم میں ایسا رول نہیں جو مجھے سوٹ کرے۔ اگر میری عمر کم ہوتی تو میں اس میں کام کرتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم دوستی، رشتے، اتحاد، کامیابی، ناکامی، پیار محبت اور ہمت کے بارے میں ہے۔کچھ دن قبل ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں اداکار دانیال ظفر اور شاہ ویر جعفری بیٹھے نظر آرہے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز