صدر شی

میں چینی صدر کے طرز حکمرانی اور چین کی ترقی کو سمجھ رہا ہوں، غیر ملکی طالب علم

بیجنگ (عکس آن لائن)کیمرون کے رہنے والے اور پیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طالب علم مینڈو نے صدر شی جن پھنگ کو دو خطوط لکھنے میں حصہ لیا۔

مینڈو کو جلد ہی جواب موصول ہوا۔ خط میں جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ تھا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا: “آج کے چین کو سمجھنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو سمجھنا ضروری ہے۔ چین میں ایک کہاوت ہے کہ “ایک بار دیکھنا سو بار سننے سے بہتر ہے۔ چین میں خوش آمدید ! چین میں گھومیں پھریں اور حقیقی چین کو صحیح معنوں میں سمجھیں۔

پچھلے کچھ سالوں میں مینڈو نے چین میں بہت سی جگہوں کا سفر کیا ہے اور وہ صوبہ جیانگ شی کے شین شان گاؤں میں بھی گئے تھے، جہاں چیئرمین شی رہ چکے ہیں۔ مینڈو نے گواہی دی ہے کہ شین شان گاؤں تک سڑکوں کی رسائی ہے، ای کامرس ہے، اور اس گاؤں کو غربت سے باہر نکالا گیا ہے۔ مینڈو نے کہا، “میں صدر شی کے طرز حکمرانی میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں، خاص طور پر ٹارگٹڈ غربت کے خاتمے میں۔

چین نے جو کارنامہ انجام دیا ہے افریقہ یہ کیسے کرسکتا ہے۔اس وقت افریقہ کو اب بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ میں یہاں صدر شی کے ٹارگیٹڈغربت کے خاتمے کے بارے میں جاننے کے لیے آیا ہوں۔ میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ یہ کس طرح ممکن ہوا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں