کراچی (عکس آن لائن)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین آئے دن مزاحیہ پیغامات شیئر کرتے ہی رہتے ہیں تاہم اپنی حالیہ پوسٹ میں اقراء نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے یاسر کے انتخاب کی وجہ بتادی۔انہوں نے یاسر کا ایک انٹرویو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے اس لیے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ اور لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں۔اقراء نے کہا کہ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ یاسر صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں، میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے زیادہ اعتماد مجھے کسی نے نہیں دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں یہ ایک اہم بات ہے کہ ایک مرد آپ کے کام اور آپ کے خوابوں کی تعبیر پانے میں حمایت کرے اور چاہے کہ آپ کامیابی کی بلندیوں کو سر کریں۔یاد رہے کہ اقراء یاسر سے عمر میں 11 برس چھوٹی ہیں۔اقراء عزیز اور یاسر حسین اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی کی مصروفیات بھی شیئر کرتے ہیں۔