شعیب ملک

میں شعیب کے بغیر نہیں رہ سکتی ،ثانیہ مرزا

ممبئی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اْن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اْس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔اْنہوں نے اپنے شوہر کو دْعا دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال آپ کیلئے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔ثانیہ مرزا نیکہا کہ جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اْس وقت باقی کی باتیں بتاؤں گی۔آخر میں اْنہوں نے کہا کہ شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں