لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ منفی کرداروں میں اداکاری کا زیادہ مارجن ہوتا ہے جبکہ مثبت کردار سیدھے سیدھے ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشے عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں ۔ کمرشلز میں کام کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ کمرشلز میں کم وقت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوتا ہے ۔اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ،میرے والد پی ٹی وی کے دور میں ڈرامے لکھا کرتے تھے اور اگر کسی بچے کا کردار کروانا ہوتا تو مجھے کاسٹ کر لیا جاتا تھا۔قبل ازیں انوشیکا کہنا تھا کہ اداکار کوہر طرح کا کردار ادا کرکے ہمہ گیر صلاحیتوں کا حامل ہو نا چاہئے،ہر کردار مشکل ہوتا ہے، خاموش رہ کر صرف تاثرات دینا زیادہ مشکل ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ