لندن (عکس آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسرائیل کی فلسطین پر جاری بربریت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟۔باکسر عامر خان نے غزہ کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں گزشتہ رات اسپتال پر بمباری کی گئی ہے، معصوم لوگوں جن میں بچے بھی شامل ہیں انہیں قتل کیا جا رہا ہے،
عالمی رہنمائوں کو غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا۔عامر خان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔