ہنی شہزادی

میں اپنے کام سے کام رکھنے والی ہوں‘ہنی شہزادی

لاہور(عکس آن لائن)اسٹیج کی نامور اداکارہ ہنی شہزادی کہا ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں اور شوبز میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں ہنی شہزادی نے بتایا کہ میں اپنے کردار کے انتخاب پر بہت توجہ دیتی ہوں‘ میں نے جو کامیابی اور مقبولیت حاصل کی ہے وہ محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار ی اور رقص کو آسان ہدف نہیں سمجھنا چاہیے یہ دونوں محنت طلب کام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں سب برابر ہیں اورجونیئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں