کراچی (عکس آن لائن)اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب گھر میں اکیلے رہتے ہیں اس لیے گھر کے کاموں کے لیے ہاؤس ہیلپ (گھریلو ملازم) نہیں رکھتے، اداکار کے حالیہ بیان کے بعد ان کی اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔
آغا علی نے حال ہی میں اے آر وائے زندگی کے ‘دی نائٹ شو’ میں شرکت کی، پروگرام کے دوران میزبانی ایاز سامو نے سوال پوچھا کہ کیا آغا علی گھریلو کام کرنے میں ایکسپرٹ ہیں؟جس پر آغا علی نے جواب دیا کہ انہوں نے 2022 میں اس بات سے انکاری ہوگئے تھے کہ انہیں ملازم نہیں چاہیے، کیونکہ وہ اپنے کام اور ملازم کو مینج نہیں کرپارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ گھر میں اکیلے رہتے ہیں اور 10 سے 12 گھنٹے کام کے لیے باہر ہوتے ہیں تو ملازم کا وقت ان سے مینج نہیں ہورہا تھا، بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ گھر میں ملازم کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شوٹنگ پر جانے میں دیر ہوجاتی۔
آغا علی نے کہا کہ ‘میں بہت سارے کینیڈین لوگوں کے ولاگز دیکھتا ہوں جو اپنے گھر کا کام خود کرتے ہیں، میرے بہترین دوست بھی کینیڈین ہیں، اس لیے ان کا لائف اسٹائل دیکھ کر میں نے بھی گھر کے سارے کام خود کرنا شروع کردیے۔
اداکار نے کہا کہ ‘3 سال ہوگئے ہیں میرے گھر میں کپڑے دھونے، کھانا پکانے یا کسی دوسرے کام کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، میری کونسی چیز کہاں رکھی ہے اس کے بارے میں مجھے معلوم ہوتا ہے اس لیے میں گھر کے سارے کام خود کرتا ہوں۔