ساحر لودھی

میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں، ساحر لودھی

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ ہر جمعرات عامر لیاقت اور عمر شریف سے ملنے عبداللہ شاہ غازی کے مزار جاتاہوںجہاں دونوں دفن ہیں۔ایک انٹرویو میں ساحر لودھی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت اور عمر شریف سے اپنے گہرے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف میرے استاد ہیں، میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مرحوم معین اختر اور عمر شریف سے کام سیکھا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بہترین شو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے میرا پروگرام دیکھ کر مجھے فون کیا اور میرے پروگرام کی تعریف کی اور بطور تحفہ 1ہزار روپے کا نوٹ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں