شہزادہ ولیم

میگھن کے الزامات، جواب دینے سے شہزادہ ولیم کو روک دیا گیا

لندن (عکس آن لائن)میگھن مارکل کی جانب سے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو میں کیٹ مڈلٹن پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دینے سے شہزادہ ولیم کو روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دینا چاہتے ہیں تاہم انہیں ایسا نہ کرنے اور خاموش رہنے کا کہا گیا ۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہزادہ ولیم کی جانب سے اس پر بیان دینے کی خواہش کے باوجود ملکہ الزبتھ نے اس معاملے کو نجی سطح پر حل کرنے پر زور دیا ہے،

شاہی خاندان سمجھتا ہے کہ میگھن کے الزامات کے خلاف جوابی کارروائی آگ کو مزید بڑھائے گی اور صورتحال مزید خراب ہوگی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سب کے باوجود شہزادہ ولیم الزامات کا جواب دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے نجی معاملات سے متعلق انٹرویو میں بات کی تھی جس میں انہوں نے شہزادی کیٹ مڈلٹن اور دیگر افراد پر الزامات عائد کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں