میٹھے مشروبات

میٹھے مشروبات کا کثرت سے استعمال دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کا موجب بنتاہے

قصور (عکس آن لائن) جو افراد میٹھے مشروبات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں ان میں بلندفشارخون کی بیماری زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ ان مشروبات کا استعمال دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کا بھی موجب بنتاہے لہذا اگرمیٹھے مشروبات کا استعمال ترک یا اسے انتہائی کم کردیاجائے تونہ صرف بلڈپریشر کونارمل رکھاجاسکتاہے بلکہ اس سے اچانک دل کے دوروں کے امکانات کو8فیصد اورشریانوں کی تنگی کی وجوہات کو5فیصد تک کم کیاجاسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہجو افراد عام خوراک کیساتھ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈپریشر بہت زیادہ پایاجاتاہے جبکہ اسی وجہ سے اچانک دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کے امکانات میں بھی اضافہ دیکھاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں