لاہور(عکس آن لائن) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری،لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ پنجاب بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔ میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اورپارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب