میٹرک

میٹرک امتحانات مئی کے پہلے ہفتے اور انٹرامتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے

کراچی(عکس آن لائن) نگراں وزیر تعلیم سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک امتحانات مئی کے پہلے ہفتے اور انٹرامتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تعلیم سندھ کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اوردیگرممبران بے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، امتحانات کا شیڈول، چھٹیوں اور دیگر اہم فیصلوں پر بحث ہوئی ، تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اپنی تجاویز سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سندھ بھر کے اسکولز میں نیا تعلیمی سال 15اپریل سے اور سندھ بھر کے کالجز میں نیاتعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا تاہم موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ میٹرک امتحانات مئی کیپہلے ہفتے اور انٹرامتحانات مئی کےآخری ہفتیسیشروع ہوں گے جبکہ میٹرک نتائج 31 جولائی اور انٹرنتائج اگست کیدوسریہفتیتک جاری کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں