اسلام آباد ہائی کورٹ

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کو عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کو عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈائریکٹر ایم سی آئی شکیل ارشد کی عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈائریکٹر شکیل ارشد اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ڈائریکٹر ایم سی آئی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شکیل ارشد کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں