لاہور (عکس آن لائن ) میو اسپتال لاہور کے سیکیورٹی گارڈ کا ڈاکٹر بن کر مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، خاتون کا آپریشن کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گارڈ نے او ٹی ٹیکنیشن سے مل کر مریضہ کی کمر کا آپریشن کیا۔ گارڈ گھرجا کر چیک کرنے کی فیس بھی لیتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق17مئی کو کمر میں زخم کے علاج کیلئے لائی گئی، خاتون مریضہ کو، سرجیکل ٹاور میں سکیورٹی گارڈ وحید بٹ ڈاکٹر بن کر ملا۔ گارڈ نے لواحقین کو راضی کرنے کے بعد او ٹی ٹیکنیشن عثمان سے مل کر خاتون کا آپریشن کیا۔ بات آپریشن پر ہی ختم نہیں ہوئی، جعلی ڈاکٹر گھر جا کر مریضہ کی پٹیاں کیں اور رقم وصول کرتا رہا۔
زخم خراب ہونے اور خون نہ رکنے پر، لواحقین مریضہ کو دوبارہ اسپتال لائے تو سکیورٹی گارڈ کے جعلی ڈاکٹر کا بننے کا راز فاش ہوا۔ اسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو حوالہ پولیس اور او ٹی ٹیکنیشن کو برخاست کر دیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعہ کا نوٹس لیا تو اسپتال انتظامہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔