شماریا ت بیورو

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 1.9 فیصد کمی ہوئی، شماریا ت بیورو

مکوآنہ (عکس آن لائن)مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 2.92ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.98ارب ڈالر تھا۔

مارچ میں مینو فیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 327ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 4.8فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو343ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔فروری میں مینو فیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 282ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں بڑھ کر327 ملین ڈالر ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں