وزارت تجارت

مینوفیکچرنگ شعبہ کا ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے،وزارت تجارت

اسلام آباد (عکس آن لائن) معیشت کی پائیدار ترقی اور تجارتی خسارے میں کمی لانے کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبہ کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے،

اس پر توجہ دے کر اور اسے سہولیات فراہم کر کے برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور تجارتی خسارے میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی درآمدات کی حوصلہ افزائی کی پالیسی سے تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوتا رہا جبکہ موجودہ حکومت کی درآمدات کی حوصلہ شکنی اور برآمدات کی حوصہ افزائی کے مثبت نتائج رواں مالی سال کے دوران دیکھنے میں آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں