لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ میرے گھرانے کا تعلق علم و ادب اور درس و تدریس سے ہے ، میری پانچ فلمیں مکمل ہو چکی ہیں لیکن یہ نہیں معلوم ان کی ریلیز کب ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر چھوڑ دیا ہے کیونکہ آج کل اس معیار کا کام نہیں ہو رہا جس کی مجھے لگن تھی ۔
انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز میں قسمت آزمائی کر رہاہے ۔ اس نے لندن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہا ہے ۔میں نے اسے اس کی مرضی کے مطابق فیلڈ کا انتخاب کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ میں بچوں پر مرضی مسلط کرنے کا قائل نہیں ۔ آج کل کے نوجوان بڑے سمجھدار ہیں او ر روشن مستقبل کا فیصلہ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔