مریم صفدر

میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، مریم نواز

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو دکھ ہوا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مریم نواز نے بی جے پی ترجمان کی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ پارٹی رکن کی جانب سے توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں دکھ ہوا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ احساس سے عاری اور حدوں سے بڑھ جانے والے عبرت کا نشان بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں