اداکارہ ایمان سیلمان

میرے شوبز میں آنے کی وجہ روپیہ کمانا تھا، ایمان سیلمان

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ ایمان سیلمان نے کہا کہ ان کی شوبز میں آنے کی وجہ روپیہ کمانا تھا ۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق شوبز انڈسٹری میں نہیں لایا بلکہ وہ اس انڈسٹری میں پیسہ کمانے کے لئے آئیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنا چاہتی ہیں اور فلم ’’تماشا‘‘ کرنے کے بعد کچھ عرصہ کام نہیں کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں پہلا چیک ملا تو انہوں نے اپنے والد کو دیا جسے ان کے والد نے ان کی تعلیم کے لئے سنبھال لیا تھا۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ منہ پھٹ ہونے کے باعث اکثر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں