ابرار الحق

میرے جتنے بھی گیت مقبول ہوئے ان میں سے بیشتر میری اپنی تخلیق ہیں‘ ابرار الحق

لاہور (عکس آن لائن)نامور گلو کا ر ابرار الحق نے کہا ہے کہ میرے جتنے بھی گیت مقبول ہوئے ان میں سے بیشتر میری اپنی تخلیق ہیں،ستائش کرنے والوں کے ساتھ تنقید کرنے والے بھی موجود ہوتے ہیں لیکن میں ان کا برا نہیں مناتا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ فلاحی سر گرمیاں اورسیاست بھی کر رہا ہوں اور بے حدمصروف زندگی گزر رہی ہے لیکن میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔

فلاحی کام کرنے سے جو دلی سکون ملتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ابرار الحق نے کہا کہ میں نے بے شمار گیت گائے ہیں اور انہیں مقبولیت بھی حاصل ہوئی جو میری خوش قسمتی ہے ۔میں خود پر تنقید کرنے والوں کو بھی عزت دیتا ہوں اور کبھی ان کا برا نہیں منایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں