گلوکار عمیر

میرے تمام گانے ثناء کے لیے ہیں،گلوکار عمیر

کراچی (عکس آن لائن)شعیب اور ثناء جاوید کی شادی کی ‘بریکنگ نیوز’ کے بعد جہاں مختلف حوالوں سے دیگر خبریں جگہ پارہی ہیں وہیں ثناء جاوید کی ان کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ ایک پْرانی ویڈیو بھی وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو میں کسی تقریب میں شریک سابقہ جوڑی میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دے رہی ہے۔ثناء سے اْن کے پسندیدہ گلوکار سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے خاتون صحافی کی جانب سے ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ ، کیا وہ (پسندیدہ گلوکار)ہمیشہ سے عمیر جسوال ہی تھے؟

اس پر ثناء کی جانب سے فوری جواب سامنے آتا ہے ”Off Course” (بالکل)۔عمیر جسوال نے بھی کہا کہ اْن کے تمام گانے ثناء کے لیے ہیں۔اس پر میڈیا پرسن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اْداس گانے بھی؟ جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ ، ‘اداس گانے وہ ہیں جب یہ میرے ساتھ نہیں تھیں۔

ثناء سے پھر پوچھا گیا کہ انہیں عمیر جسوال کا کون سا گانا سب سے زیادہ پسند ہے؟اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ، ‘انہوں نے اپنی نئی البم لانچ کی ہے تو اس میں ہے میرے خیال سے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں