راولپنڈی( عکس آن لائن)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ میرے اور جاویدآفریدی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، اختلافات کی خبریں پڑھ کر ہنسی آرہی ہے۔ ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں،جاوید آفریدی بھائیوں کی طرح ہیں ۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ میڈیا میں ان کے جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے لائی گئیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جاوید آفریدی اور وہ بھائیوں کی طرح ہیں اور اسی طرح زلمی ان کے بچے کی طرح ہیں اور میرے اورزلمی کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔میڈیا سے گفتگو میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی تردید کی اور کہا پہلے دن کی طرح پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے۔
ڈیرن سیمی کو آرام کرانا میرا فیصلہ تھا اور ڈیرن سیمی بھی اس کے حق میں ہیں۔ دو دن پریکٹس سیشنز میں ڈیرن سیمی اپنی فٹنس اور فارم پر محنت کریں گے۔ کھلاڑیوں کو آرام کرانا کوئی نئی بات نہیں ۔