کراچی ( عکس آن لائن)حال ہی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے چائلڈ آرٹسٹ عینا آصف نے اپنی کمائی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ عینا آصف سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کرئیر اس وقت عروج پر ہے تو شوبز سے ہونے والی آمدن کا حساب کتاب کون رکھتا ہے؟جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری کمائی کا حساب بڑی بہن رکھتی ہے اور مجھے پیسوں کی ضرورت ہو تو بھی میں اس سے ہی مانگتی ہوں۔
عینا آصف نے کہا کہ ان کی بہن سختی کرتی ہے اور انہیں فضول پیسے خرچ نہیں کرنے دیتی۔تاہم، عینا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بہن کی یہ بات اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ ان کے محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کو انویسٹ کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ان کے ہی کام آسکیں۔
انٹرویو کے آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ اس قدر مشہور ہونے کے بعد بھی اب تک ان کیلئے کوئی رشتہ نہیں آیا، لیکن انہیں دیکھ کر بیرونِ ملک سے بڑی بہن کیلئے رشتہ ضرور آگیا۔