بشریٰ انصاری

میری پیاری امّی جلدی ٹھیک ہوجائیں، بشریٰ انصاری

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے دو تصویروں میں مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اْن کی والدہ بھی موجود ہیں۔بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کئے گئے فوٹو کولاج میں اداکارہ کو بھرپور انداز میں اْن کی والدہ سے اظہارِ محبت کرتے دیکھا گیا ہے اور اْنہوں نے اپنی والدہ کو گلے سے بھی لگایا ہوا ہے۔سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دْعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری پیاری امّی جی پلیز ٹھیک ہوجائیں۔’بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر اْن کے چاہنے والوں کی جانب سے اداکارہ کی والدہ کیلئے دْعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں