لاہور ( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا ،کو ہوسٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہوں مگر اس کے ساتھ گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا لیکن اب تمام تر توجہ گلوکاری کی طرف مرکوز کر دی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں اور نہ ہی مجھے اداکاری آتی ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں مستقبل میں بھی اداکاری نہیں کروں گی ۔
تاہم میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے اور اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہشمند ہوں۔آئمہ بیگ نے کہا کہ زندگی وہی ہے جس میں آپ کو اطمینان ہو اس لئے میری کوشش ہوت ہے وہی کام کروں جس سے مجھے اطمینان نصیب ہو ۔