لاہور (عکس آن لائن) نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اس میں کامیابیاں بھی ملی ہیں،پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ صرف گلوکاری پرمرکوز ہے ،مجھے اداکاری کا کبھی شوق تھا اور نہ مجھے اداکاری آتی ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں مستقبل میں بھی اداکاری نہیں کروں گی ۔ آئمہ بیگ نے کہا کہ میں نے اتنی کم عمری میں ایوارڈ حاصل کئے ہیں جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔