لاہور( نمائندہ عکس)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری نظر میں اللہ کو جان لینے میں بڑی کامیابی ہے ،اس کی رضا میں راضی ہو جانا بڑی کامیابی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا خود کو تلاش نہ کر سکنا بہت بڑی ناکامی ہے ۔
انسان کے اندر جو روح ہے اس کو پہچاننا بہت ضروری ہے ، اس کی پہچان ہونا بہت ضروری ہے جس دن انسان کو وہ گئی تو کوئی آپ کو مات نہیں دے سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں جو کسی کے نیک اور بد ہونے کا فیصلہ کریں ، رب کے حضور کون کتنا عزت والا ہے اس کا ہمیں معلوم نہیں ہے اس لئے ہمیں لوگوں کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ میں تو یہی سمجھ سکی ہوں کہ اللہ کو جان لینے میں بڑی کامیابی ہے ، آپ اپنے اردگردنظر دوڑائیں ، ایک تنکا بھی اٹھا کر دیکھ لیں اور اس کے بنانے والے کا سوچیں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔