شاہ رخ

میری فلم کا انگریزی میں نام ڈونکی ہی ہے، شاہ رخ خان

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انگریزی میں میری فلم کو ڈونکی پڑھا جائے گا، ڈونکی ہی صحیح تلفظ ہے۔ایک شوبز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ بھارت میں ایک علاقے کے لوگ اسے ڈنکی کہتے ہیں، جیسے پنجابی ڈونکی کو ڈنکی کہتے ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ اس فلم میں ہمارے ملک کے بہترین فلمسازوں میں سے ایک راج کمار ہیرانی نے ہدایتکاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت عمدہ لکھاری ابھیجت جوشی نے اس کی سکرپٹ لکھی ہے، یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو واپس گھر آنا چاہتے ہیں، جب انہیں اس بات کا احساس ہوجائے کہ بس اب گھر سے بلاوا آرہا ہے۔کنگ خان کی نئی فلم ڈونکی اگلے سال دسمبر میں ریلیز ہوگی، یہ پہلی فلم ہے کہ جس میں انہوں نے راج کمار ہیرانی اور تاپسی پنوں کے ساتھ کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں