میرا

میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس نے میرا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نے گھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں