لاہور(عکس آن لائن) لالی ووڈسٹار میرا پنجاب پولیس اور تھانہ کلچر میں تبدیلی سے بے حد متاثر ہوگئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ درخواست جمع کرانے تھانے گئیں تو فوری رسپانس پر پولیس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔میرانے پولیس کی کھل کر تعریف کی اور پنجاب پولیس زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا۔میرا کس سلسلہ میں تھانے درخواست جمع کرانے گئی تھیں اس کا معلوم نہیں ہو سکا۔
