وسیم اکرم

میرا نام لے کر لوگ آج بھی اپنی دکان چمکاتے ہیں، وسیم اکرم

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم فکسنگ الزامات سے تنگ آگئے، ان کا کہنا ہے کہ میرا نام لے کر لوگ آج بھی اپنی دکان چمکاتے ہیں، الزام لگانے والوں کیلیے میرے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔

حال ہی میں مختلف کرکٹرز کی جانب سے وسیم اکرم پر فکسنگ الزامات عائد کیے گئے، عطاالرحمان نے انھیں اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ عامر سہیل نے تو اور بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔

وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہاکہ جب بھی میں اپنے بارے میں اس طرح کی منفی چیزیں سنتا ہوں توکافی افسوس ہوتا ہے، مجھے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 17 برس ہوچکے مگر کچھ لوگ بدستور اپنے مفادات کیلیے میرا نام اچھال رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتا اور آگے بھی ایسا ہی کرتا رہوں گا،میرے پاس اس قسم کے لوگوں کیلیے کوئی وقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں