لاڑکانہ(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ڈے پر نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں،
عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آٹ پر اثر پڑے گا اور فارم 45 کے کوآرڈینیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے، موبائل فون سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں ، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔