لاہور(عکس آن لائن )ناموراداکارہ زارااکبرنے کہاہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگانے والوںکے پاس کوئی دلیل نہیں اور یہ کسی کی اندھی تقلید ہے جس کا مقصدصرف انتشاراورفساد پھیلانا ہے،خواتین اپنے حقوق ضرور مانگیں لیکن اس کیلئے جوطریقہ کاراپنایا گیاہے اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
ایک انٹرویو میں زارااکبرنے کہا کہ کوئی بھی چیز جب اپنی حدود سے باہر نکل جائے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوتے ،مادر پدر آزادی سوائے تباہی اوربربادی کے کچھ نہیں اور جوخواتین میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگارہی ہیں انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرناہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو حقوق میسر ہیں ،مردخاتون کامحافظ ہوتا ہے اس لئے کسی صورت بھی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔