جہانگیر ترین

میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے ، جہانگیر ترین سات ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور( عکس آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گیا تھا اور سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہی الزام لگانا ہے اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا نہیں سوچا، ابھی اچھا خاصاتھکا ہوا، کچھ دن اور آرام کروں گا۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو اپنے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پرجاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری شوگر ملز 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں