دبئی (عکس آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا اور بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایک ساتھ فیشن شو میں شرکت کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔رواں برس فلم ’باجی‘ میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا نے دبئی میں منعقد ایک فیشن شو میں شرکت کی جہاں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی بطور شو اسٹوپر واک کی۔
اس موقع پر دونوں حسیناؤں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور فیشن شو پارٹی کو خوب انجوائے کیا۔پارٹی کی تھیم سفید تھی جس کے باعث دونوں نے ہی سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔فیشن شو میں اداکاراؤں نے ڈیزائنرز سمیت مخلتف شوبز شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اس کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ خوب رقص بھی کیا۔دونوں شوبز اسٹارز کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیں جس میں کیپٹن نوید بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میرا دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔