کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی میرا انصاری کی یاد ستانے لگی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی میرا انصاری کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی فیشن شو کی لگ رہی ہے کیونکہ میرا انصاری اور اْن کی والدہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا کہ ‘میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہوتی ہیں۔’بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘میرا، تْم اپنی امّاں کی محبت ہو۔’اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر