اقوام متحدہ

میانمار میں تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے میانمار نے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں تشدد پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹام اینڈریوزنے کہاکہ قریبی علاقوں سے فوجی دستوں کو ینگون کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔ ینگون میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ ٹام اینڈریوز کے مطابق ماضی میں جب بھی اتنے بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حمل کی گئی ہیں تو انسانی حقوق پامالیاں بڑے پیمانے پر دیکھی گئی تھیں۔ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ گرفتار شدہ رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف خفیہ عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں