ڈاکٹر شاہد صد یق

مہنگائی نے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دی، کرپٹ عناصر کو اقتدار پر مسلط کئے جانے کا خمیازہ پوری قوم آ ٹے کی نا یابی کی صورت میں بھگت رہی ہے، امپورٹڈ حکمران سرکاری خزانہ ذاتی نمود و نمائش اور شہ خرچیوں پر اڑا رہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور فوری الیکشن ہیں کیونکہ الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا،

مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام آٹے کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ پٹرول اوربجلی عوام کو دستیاب نہیں اب اس ملک کی اصل مالک عوام کو ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ الیکشن کے بعد جو حکومت آئے گی اس کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی اور وہی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے باہر نکالے گی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پی ڈی ایم کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی، امپورٹڈ حکمران عوام کے اعتماد سے محروم ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں