قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مہندی کی نرسری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اپریل کا مہینہ مہندی کی نرسری کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے کیونکہ اپریل میں مہندی کی نرسری کاشت کرکے 8سے 10انچ ہونے پر اسے جولائی میں کھیتوں میں منتقل کیاجاسکتاہے جبکہ میرا اور چکنی میرا زمین اس کی کاشت کے لئے بہترین ہے تاہم چونکہ یہ تھوڑا بہت تھوربھی برداشت کرلیتی ہے اسلئے اسے بھیرہ اور سرگودھا کی زمینوں میں بھی وسیع رقبہ پر آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے ۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ مہندی ایک جھاری نماپوداہے جوسال میں 3سے 4 بارکٹائی دیتاہے اور ایک کٹائی سے فی ایڑ 30 سے 35من تک پتیاں حاصل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک دفعہ نرسری منتقل کرنے کے بعد گوڈی اور پانی کا خاطر خواہ بندوبست ہوجائے۔